چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب قانون میں نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے۔
اینٹی کرپشن ڈے پر ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملک تباہ ہوتا ہے، غریب اور امیر ممالک کے فاصلوں کی وجہ کرپشن ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر سال 1700 ارب ڈالر آف شور اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ممالک جاتے ہیں، اشرافیہ کی کرپشن سے ملک غریب ہو جاتے ہیں، اور کرنسی کمزور ہونے سے ملک میں غربت آتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ غریب ممالک وائٹ کالر کرائم پکڑنے کے لیے طریقہ کار نہیں ہوتا، پاکستان میں نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے۔
https://www.samaa.tv/news/40012111/
Friday, 9 December 2022
نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے، عمران خان
Thursday, 8 December 2022
Audio leaks: Bushra Bibi tells Zulfi Bukhari to sell Toshakhana watches
The latest alleged audio leak containing a conversation between PTI leader Zulfi Bukhari and Bushra Bibi—wife of PTI chief Imran Khan—has unveiled the talk over the Toshakhana gifts-selling saga.
More to follow…
https://www.samaaenglish.tv/news/40022943/pakistan-audio-leaks-bushra-bibi-tells-zulfi-bukhari-to-sell-toshakhana-watches
https://www.samaaenglish.tv/news/40022943/pakistan-audio-leaks-bushra-bibi-tells-zulfi-bukhari-to-sell-toshakhana-watches
بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔
سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں زلفی بخاری بشری بی بی کو مرشد کہتے ہوئے سلام کہتے ہیں۔ جس پر بشریٰ بی بی انہیں سلام کا جواب دے کر حال پوچھتی ہیں تو زلفی بخاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں۔
بشریٰ بی بی مبینہ طور پر ذلفی بخاری سے کہتی ہیں خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، تاکہ آپ انہیں بیچ دیں، وہ گھڑیاں خان صاحب کے زیر استعمال نہیں۔
دوسری جانب ذلفی بخاری اپنی مبینہ آڈیو میں بول رہے ہیں کہ جی ضرور مرشد، میں کردوں گا۔
بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو
اس سے قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔
مبینہ آڈیو ٹیپ میں بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے لوگ ميرے، خان صاحب اور میرے ساتھ جو بچی ہے فرح کیخلاف بوليں گے، آپ نے ہمارے خلاف ساری خبروں کو غداری کیساتھ لنک کردينا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ کو مزید ہدایت دیں کہ آپ نے سوشل ميڈيا پر خط کا معاملہ اٹھانا ہے کہ خط ٹھيک ہے، روس کا معاملہ اٹھانا ہے، ٹرينڈ بنا دينا ہے۔
بشریٰ بی بی نے یہ بھی کہا تھا کہ ميرے اور فرح کے بارے ميں انہوں نے بہت گند پھیلانا ہے، اس کو بھی آپ نے لنک کرنا ہے کہ يہ غداری کون کر رہا ہے، ہمیں پتہ ہے کہ یہ سب اپنے آپ کو بچانے کیلئے غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں۔
عمران خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ يہ پکڑنا چاہ رہے کہ خان صاحب (عمران خان) ہر چيز سے کيسے نکل رہے ہيں، يہ صرف آپ کو بتارہی ہوں کسی کو بتانا نہيں ہے۔
https://www.samaa.tv/news/40012044/
https://www.samaa.tv/news/40012044/
پہلا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم سے غلطیاں ہوئیں، بابراعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعطم نے کہا ہے کہ پہلا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم سے غلطیاں ہوئیں۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعطم نے کہا کہ کوشش ہوگی دوسرامیچ جیت کرسیریز برابر کریں، دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہم گیم پلان کے ساتھ کھیلیں گے، میچ اور کنڈیشنزدیکھ کرٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔
کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ صورتحال کے حساب سے کھیلیں، ہم اپنے فاسٹ بولرزکے کمبی نیشن پرفوکس کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ اظہرعلی سینئرکھلاڑی ہیں میں یہاں بیٹھ کر ان کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔
https://www.samaa.tv/news/40012043/babar-azam-press-confrence-in-multan
https://www.samaa.tv/news/40012043/babar-azam-press-confrence-in-multan
حکومت کی پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق
وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے حکومت اور تحریک انساف کے درمیان بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کردی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسمبلی توڑنے کے معاملات پر عمران خان کو مشکلات ہیں۔
فہد حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور رابطے چل رہے ہیں، صدر اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے، عمران خان کہتے ہیں پہلے الیکشن کی تاریخ دیں پھربات کرتے ہیں یہ ممکن نہیں۔
وازیر اعظم کے معاوف خصوصی نے کہا کہ کوششیں یہ ہیں تمام معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیےجائیں، تمام جماعتوں کو مل کر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، مجھے امید ہے کہ حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔
صدر مملکت کو آرمی چیف سے امید
اس موقع پر الیکشن کمیشن کے نمائندے ہارون شنواری نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات الیکشن کمیشن پر لگتے ہیں، الیکشن والےدن لوگ چھٹی اور پکنک مناتے ہیں، اسلام آبادسمیت بڑے شہروں میں ووٹ ڈالنے والوں میں مرد 76 اور خواتین 26 فیصد ہوتی ہیں۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی میں نشر ہونے والے انٹرویو میں صدر مملکت نے سیاستدانوں کے درمیان بھی اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے پر زور دیا تھا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگئی ہے، مارشل لا نہیں لگ سکتا۔ عمران خان نے جنرل باجوہ سے متعلق ڈبل گیم کی بات اپنے تجربے کی بنیاد پرکہی ہوگی۔
https://www.samaa.tv/news/40012042/confirmation-of-governments-backdoor-contacts-with-pti
https://www.samaa.tv/news/40012042/confirmation-of-governments-backdoor-contacts-with-pti
سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک پر فوری پابندی کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کرنے کا بڑا حکم جاری کردیا ہے۔
کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے بہتات اور اس کے باعث حادثات پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم سامنے آیا ہے، عدالت نے شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کو روکا جائے، اور ان اوقات میں شہرمیں داخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں پر جرمانہ نہیں بلکہ انہیں بند کیا جائے۔
جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ رکاوٹ ڈالنے اور عدم تعاون کرنےوالےاداروں کےبارےمیں آگاہ کریں، جب کہ ہوٹرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے چاہے وہ ایم این اے یا ایم پی ایز کی ہوں۔
https://www.samaa.tv/news/40012041/ban-on-heavy-vehicles-in-karachi
https://www.samaa.tv/news/40012041/ban-on-heavy-vehicles-in-karachi
Wednesday, 7 December 2022
ارشد شریف از خود نوٹس ؛ کل تک نئی جےآئی ٹی تشکیل دینے کا حکم
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔
چيف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی ميں 5 رکنی بينچ ارشد شریف از خود نوٹس کی سماعت کررہا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکریٹری خارجہ نے رپورٹ جمع کرادی ہے، پاکستانی سفارتخانے نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو مکمل سہولیات فراہم کیں، کینیا میں ہائی کمیشن متعلقہ حکام کے ساتھ رابطےمیں ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو رات ایک بجے رپورٹ فراہم کی گئی ہے،ارشد شریف کی والدہ کا مؤقف بھی سنیں گے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والےکون ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے کینیا کے پولیس اہلکار ہیں۔
جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا کہ فائرنگ کرنے والوں نے ٹیم کو کیا بتایا یہ رپورٹ میں نہیں لکھا۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ
سپریم کورٹ نے حکومت کی قائم کردہ جےآئی ٹی پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کل تک نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی میں ایسا افسر نہیں چاہتے جو ان کے ماتحت ہو جن کا نام آرہا ہے، ارشد شریف کے ساتھ جو ہوا اس پر بہت افسردہ ہیں، یہ سنجیدہ معاملہ ہے، تنبيہ کررہا ہوں حکومت بھی سنجیدگی سے لے۔
دوران سماعت ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ مجھے صرف اپنے بیٹے کے لئے انصاف چاہیے۔
جسٹس مظاہر نقوی نے ارشد شریف کی والدہ سے مخاطب ہوکر ریمارکس دیئے آپ کو تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانا ہوگا، جس پر ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ پہلے بھی تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروا چکی ہوں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس شروع ہی خرم اور وقار سے ہوتا ہے، ارشد شریف کی والدہ نے کئی لوگوں کے نام دیے ہیں، حکومت قانون کے مطابق تمام زاویوں سے تفتیش کرے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ فوجداری مقدمہ ہے اس لیےعدالت نے کميشن قائم نہیں کیا، اسپیشل جےآئی ٹی کی تشکیل کاکل تک انتظار کرلیتےہیں، وزارت خارجہ سےکیامعاونت چاہیے وہ بھی بتائی جائے، وزارت خارجہ دیگر دوست ممالک کا اثر و رسوخ بھی استعمال کرے۔
https://www.samaa.tv/news/40011984/arshad-sharif-suimoto-order-to-form-new-jit-by-tomorrow
https://www.samaa.tv/news/40011984/arshad-sharif-suimoto-order-to-form-new-jit-by-tomorrow
Subscribe to:
Posts (Atom)






