Monday 12 December 2022

سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں درج مقدمات کے خلاف ان کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں مقدمات درج ہوئے ہیں وہاں کے ایس ایس پیز کو بلوالیں، اگر تمام مقدمات کی وضاحت پیش نہیں کی گئی تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی سندھ غلام نبی نے عدالت سے مہلت مانگی، تاہم جسٹس کریم خان آغا نے آئی جی سندھ کی جانب سے مہلت مانگنے کی درخواست مسترد کردی، اور ریمارکس دیئے کہ کل تک تمام ایف آئی آرز لے کر آئیں۔ آئی جی سندھ نے عدالت کو جواب دیا کہ مجھ پر آپ کو بھروسہ نہیں تو میں کیا کہوں، عدالت کے ریمارکس سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔ جسٹس کے کے آغا نے آئی جی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو نوکری میں دلچسپی نہیں تو استعفیٰ دے دیں۔ عدالت کے ریمارکس پر بینچ اور آئی جی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔ آئی جی سندھ نے بینچ سے کہا کہ میں کیوں استعفیٰ دوں، میں آئی جی ہوں پورے صوبے کی پولیس کا سربراہ ہوں، ایس ایچ او نہیں، ہم عدالت کی عزت کرتے ہیں عدالت سے بھی احترام کی توقع رکھتے ہیں، آپ کو بھی ہماری عزت کرنی چاہئے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل نے مداخلت کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ وہ آئی جی کی طرف سے معافی مانگتے ہیں۔ جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سے سوال کیا کہ آپ بتائیں ایک ہی واقعہ کی اتنی ایف آرز کیسے کٹ گئیں۔ عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا اور درج کئے گئے مقدمات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
https://www.samaa.tv/news/40012276/

حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

حکومت نے قومی احتساب بیورو کی خود مختاری ختم کرنے اور چیئرمین نیب کے اختیارات میں کمی کی سمری مسترد کردی۔ نیب نے حکومت کو سمری بھیجی تھی جس میں حکومت کو نیب ملازمین کو سول سرونٹس قرار دینے کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم نیب کی سمری کے جواب میں وزارت قانون نے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس قرار نہیں دیا جاسکتا۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا، اور چیئرمین نیب کی خودمختاری بھی ختم ہو جائے گی، نیب کی خود مختاری ختم نہیں کی جاسکتی۔
https://www.samaa.tv/news/40012270/

PML-N to launch fresh campaign as it eyes Nawaz’s return

The ruling Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) is planning to hold an extensive public campaign as its top leadership, including Maryam Nawaz and Nawaz Sharif, carefully time their return to Pakistan. This was decided during a high-level confab of the party held recently, where several leaders based in Pakistan joined via video link while those in London huddled in Hussain Nawaz’s office. Prime Minister and PML-N President Shehbaz Sharif attended the meeting via video link from his Lahore home. The most significant decision pertained to the return of party supremo and deposed prime minister Nawaz Sharif to Pakistan. It was unanimously decided that Nawaz would return to the country in 2023. However, a legal pathway for his return will be cleared first by filing a petition in the Islamabad High Court (IHC) to quash the outstanding sentences against him. A final decision on the matter would be taken by Nawaz Sharif, who would personally announce the date of his return from London in a press conference. Maryam Nawaz, sources said, will return to Pakistan soon. Campaign Upon her return, Maryam is expected to launch a major public campaign across the country. In this regard, it has been decided to hold nine major rallies across Punjab, including in Lahore. The rallies will be held in each of the nine divisions. Further, to provide impetus to the party and to create a fertile ground for Nawaz’s return, party conventions will also be held. Nawaz’s legal amelioration The other major decision taken during the confab, sources said, was to file a petition in the Islamabad High Court to suspend Nawaz’s sentence. It is expected the way Maryam Nawaz and Captain Safdar were acquitted in the Avenfield Reference. Based on that, Nawaz, too, should be acquitted. Once the petition is successful, Nawaz is expected to return soon after. Intra-party elections It is also expected that PML-N’s intraparty elections will be held later this year to elect its new president and general secretary. Sources suggest that some new faces are expected to take up senior roles in the party. It remains to be seen whether Maryam Nawaz will become the new president of the party or take up some other key position.
https://www.samaaenglish.tv/news/40023168/pakistan-pml-n-to-launch-fresh-campaign-as-it-eyes-nawazs-return

Sunday 11 December 2022

عمران خان نے 6 ارب کےزیورات توشہ خانہ سے ڈیڑھ کروڑ میں لیے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 6 ارب کے زیورات توشہ خانہ سے ڈیڑھ کروڑمیں لئے۔ سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نےکہا کہ عمران خان خود پر لگنے والے سارے الزام اپنے مرشد پر دھر دیں گے، وہ کہیں گے کہ میں نے تو کچھ نہیں کیا ، میرا مرشد ہی سب کچھ بیچنے گیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان محسن کُش ہے، اس کی اقتدار اور دولت کی ہوس کی کوئی حد نہیں ہے، عمران خان صبح و شام اپنے محسنوں پر لعن طعن کرتا ہے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ ان کے محسن ہیں لیکن وہ ان کو بھی گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو 4 سال سمجھانے کی کوشش کی لیکن دولت کی ہوس اور اقتدار سے محبت اسے سیدھے راستے پر نہ لاسکی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان ایک تجربہ تھا، اس تجربے کو کامیاب کرنے کی بڑی تگ و دو کی گئی لیکن اب حالات اس کی گواہی بن گئے ہیں کہ یہ تجربہ غلط تھا۔ مرشد زلفی بخاری کے ذریعے گھڑیاں بیچ رہا تھا، انہوں نے اسے کاروبار بنایا ہوا تھا کہ عمران خان کے استعمال کی نہیں اس لئے انہیں بیچ دو۔ (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے بیرن ملک سے ملنے والے کئی تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر ہی نہیں کئے، 6 ارب کے زیورات ڈیڑھ کروڑ میں خریدے ہیں، ہم پر ڈکیتوں کو مسلط کیا گیا، ہماری نوجوان نسل کو بھٹکا دیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان جیب کترا ہے، اس نے بنی گالہ کا گھر پہلی بیوی نے دیا، ہیلی کاپٹر پنجاب حکومت کا استعمال کرتا ہے، جہاز خیبر پختونخوا حکومت استعمال ہوتا ہے۔ روٹی کہیں اور سے کھائی۔ عمران خان ہر روز بے عزت ہوتے ہیں، کوئی اور ہوتا تو ڈوب کر مر جاتا۔ رہنما (ن) نے کہا کہ عمران خان سے کچھ بعید نہیں، مرشد بھی یہ بات نوٹ کرلے کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جنرل باجوہ کو توسیع دے کر غلطی کی، روس کا دورہ کرکے غلطی کی، مستقبل میں وہ کہیں گے کہ ساری بے ایمانی مرشد نے کی، میں نے شادی کرکے بھی غلطی کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے لوگ گرفتار ہوتے ہیں تو وہ 2 دن میں وہیل چیئر پر آکر رونے لگتے ہیں، 2 ،2 دن جیل میں رہنے والے چپ بیٹھے ہیں، ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔ ہم جھنگ میں قید تھے اور عمران خان ڈیرہ غازی خان میں 4 دن قید تھے اور وہآں روتے رہتے ےجئ، ان کے گھر پولیس آئی تو ننگے پیر 8 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
https://www.samaa.tv/news/40012223/imran-khan

Gusty winds batter in Karachi

The gusty winds have blanketed Karachi under the influence of a northeasterly weather system. On Sunday, the winds are blowing in the city from the northeasterly at 18kph, according to the Pakistan Meteorological Department. However, the minimum temperature in Karachi will likely drop to 16 degrees Celsius. Cold winds, on the other hand, could cause the temperatures down in Sindh as Balochistan’s temperature dropped by -3 degrees Celsius. Meanwhile, the Met Office has forecast rain and thunderstorm in the upper and central parts of the country. More snowfall has been forecast in Murree, Galiyat, Nathia Gali, Naran, Kaghan, Dir, Swat, Shangla, Buner, Neelum Valley, Bagh, Haveli, Astore and Hunza in upcoming days.
https://www.samaaenglish.tv/news/40023116/pakistan-gusty-winds-batter-in-karachi

Gusty winds batter in Karachi

The strong gusty winds have blanketed Karachi under the influence of a northeasterly weather system. On Sunday, the winds are blowing in the city from the northeasterly at 18kph, according to the Pakistan Meteorological Department. However, the minimum temperature in Karachi will likely drop to 16 degrees Celsius. Cold winds, on the other hand, could cause the temperatures down in Sindh as Balochistan’s temperature dropped by -3 degrees Celsius. Meanwhile, the Met Office has forecast rain and thunderstorm in the upper and central parts of the country. More snowfall has been forecast in Murree, Galiyat, Nathia Gali, Naran, Kaghan, Dir, Swat, Shangla, Buner, Neelum Valley, Bagh, Haveli, Astore and Hunza in upcoming days.
https://www.samaaenglish.tv/news/40023116/pakistan-gusty-winds-batter-in-karachi

کراچی والے ہوشیار! کوئٹہ میں موسم ابر آلود، بارش اور برفباری کا امکان

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 سینٹی گریڈ جبکہ قلات اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ کوئٹہ میں موسم ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے، زیارت اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔ مشیر داخلہ بلوچستان میرضیا لانگو نے ممکنہ برفباری اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کررکھا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ دوسری جانب ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سے کراچی میں بھی سرد واہئیں چلنے لگی ہیں
https://www.samaa.tv/news/40012221/careful-people-of-karachi-cloudy-weather-rain-and-snowfall-in-quetta