Sunday 11 December 2022

کراچی والے ہوشیار! کوئٹہ میں موسم ابر آلود، بارش اور برفباری کا امکان

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 سینٹی گریڈ جبکہ قلات اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ کوئٹہ میں موسم ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے، زیارت اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔ مشیر داخلہ بلوچستان میرضیا لانگو نے ممکنہ برفباری اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کررکھا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ دوسری جانب ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سے کراچی میں بھی سرد واہئیں چلنے لگی ہیں
https://www.samaa.tv/news/40012221/careful-people-of-karachi-cloudy-weather-rain-and-snowfall-in-quetta

No comments:

Post a Comment