Saturday 10 December 2022

شہری لٹتے رہے اور سربراہ لاہور پولیس عہدہ بچاتے رہے

سربراہ لاہور پولیس نومبر میں عہدہ بچاتے رہے، شہری ڈاکوئوں اورجرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں لٹتے رہے۔ وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو 4 نومبر کو معطل کردیا تھا، تاہم انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا اور اپنی نوکری بچانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نومبر میں اپنا عہدہ بچانے میں مصروف رہے جب کہ شہری ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر رہے اور اپنا مال و اسباب لٹواتے رہے۔ لاہور میں گزشتہ ماہ نومبر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں نے ریکارڈ توڑ دیئے اورگزشتہ سال نومبر کی نسبت شہر میں 90 اعشایہ 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں 108 اعشاریہ 86 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں رواں سال نومبر کے ایک ماہ میں ڈکیتی اور رابری کی ریکارڈ 1 ہزار 158 وارداتیں ہوئیں، پرس اور موبائل سنیچنگ کی 896 وارداتیں ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ڈکیتی رابری کے 609 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جب کہ پرس و موبائل چھیننے کے 429 واقعات رپورٹ ہوئے۔
https://www.samaa.tv/news/40012168/

No comments:

Post a Comment