Friday 9 December 2022

نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب قانون میں نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے۔ اینٹی کرپشن ڈے پر ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملک تباہ ہوتا ہے، غریب اور امیر ممالک کے فاصلوں کی وجہ کرپشن ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر سال 1700 ارب ڈالر آف شور اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ممالک جاتے ہیں، اشرافیہ کی کرپشن سے ملک غریب ہو جاتے ہیں، اور کرنسی کمزور ہونے سے ملک میں غربت آتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ غریب ممالک وائٹ کالر کرائم پکڑنے کے لیے طریقہ کار نہیں ہوتا، پاکستان میں نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے۔
https://www.samaa.tv/news/40012111/

No comments:

Post a Comment