Monday 12 December 2022

سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں درج مقدمات کے خلاف ان کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں مقدمات درج ہوئے ہیں وہاں کے ایس ایس پیز کو بلوالیں، اگر تمام مقدمات کی وضاحت پیش نہیں کی گئی تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی سندھ غلام نبی نے عدالت سے مہلت مانگی، تاہم جسٹس کریم خان آغا نے آئی جی سندھ کی جانب سے مہلت مانگنے کی درخواست مسترد کردی، اور ریمارکس دیئے کہ کل تک تمام ایف آئی آرز لے کر آئیں۔ آئی جی سندھ نے عدالت کو جواب دیا کہ مجھ پر آپ کو بھروسہ نہیں تو میں کیا کہوں، عدالت کے ریمارکس سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔ جسٹس کے کے آغا نے آئی جی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو نوکری میں دلچسپی نہیں تو استعفیٰ دے دیں۔ عدالت کے ریمارکس پر بینچ اور آئی جی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔ آئی جی سندھ نے بینچ سے کہا کہ میں کیوں استعفیٰ دوں، میں آئی جی ہوں پورے صوبے کی پولیس کا سربراہ ہوں، ایس ایچ او نہیں، ہم عدالت کی عزت کرتے ہیں عدالت سے بھی احترام کی توقع رکھتے ہیں، آپ کو بھی ہماری عزت کرنی چاہئے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل نے مداخلت کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ وہ آئی جی کی طرف سے معافی مانگتے ہیں۔ جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سے سوال کیا کہ آپ بتائیں ایک ہی واقعہ کی اتنی ایف آرز کیسے کٹ گئیں۔ عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا اور درج کئے گئے مقدمات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
https://www.samaa.tv/news/40012276/

حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

حکومت نے قومی احتساب بیورو کی خود مختاری ختم کرنے اور چیئرمین نیب کے اختیارات میں کمی کی سمری مسترد کردی۔ نیب نے حکومت کو سمری بھیجی تھی جس میں حکومت کو نیب ملازمین کو سول سرونٹس قرار دینے کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم نیب کی سمری کے جواب میں وزارت قانون نے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس قرار نہیں دیا جاسکتا۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا، اور چیئرمین نیب کی خودمختاری بھی ختم ہو جائے گی، نیب کی خود مختاری ختم نہیں کی جاسکتی۔
https://www.samaa.tv/news/40012270/

PML-N to launch fresh campaign as it eyes Nawaz’s return

The ruling Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) is planning to hold an extensive public campaign as its top leadership, including Maryam Nawaz and Nawaz Sharif, carefully time their return to Pakistan. This was decided during a high-level confab of the party held recently, where several leaders based in Pakistan joined via video link while those in London huddled in Hussain Nawaz’s office. Prime Minister and PML-N President Shehbaz Sharif attended the meeting via video link from his Lahore home. The most significant decision pertained to the return of party supremo and deposed prime minister Nawaz Sharif to Pakistan. It was unanimously decided that Nawaz would return to the country in 2023. However, a legal pathway for his return will be cleared first by filing a petition in the Islamabad High Court (IHC) to quash the outstanding sentences against him. A final decision on the matter would be taken by Nawaz Sharif, who would personally announce the date of his return from London in a press conference. Maryam Nawaz, sources said, will return to Pakistan soon. Campaign Upon her return, Maryam is expected to launch a major public campaign across the country. In this regard, it has been decided to hold nine major rallies across Punjab, including in Lahore. The rallies will be held in each of the nine divisions. Further, to provide impetus to the party and to create a fertile ground for Nawaz’s return, party conventions will also be held. Nawaz’s legal amelioration The other major decision taken during the confab, sources said, was to file a petition in the Islamabad High Court to suspend Nawaz’s sentence. It is expected the way Maryam Nawaz and Captain Safdar were acquitted in the Avenfield Reference. Based on that, Nawaz, too, should be acquitted. Once the petition is successful, Nawaz is expected to return soon after. Intra-party elections It is also expected that PML-N’s intraparty elections will be held later this year to elect its new president and general secretary. Sources suggest that some new faces are expected to take up senior roles in the party. It remains to be seen whether Maryam Nawaz will become the new president of the party or take up some other key position.
https://www.samaaenglish.tv/news/40023168/pakistan-pml-n-to-launch-fresh-campaign-as-it-eyes-nawazs-return

Sunday 11 December 2022

عمران خان نے 6 ارب کےزیورات توشہ خانہ سے ڈیڑھ کروڑ میں لیے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 6 ارب کے زیورات توشہ خانہ سے ڈیڑھ کروڑمیں لئے۔ سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نےکہا کہ عمران خان خود پر لگنے والے سارے الزام اپنے مرشد پر دھر دیں گے، وہ کہیں گے کہ میں نے تو کچھ نہیں کیا ، میرا مرشد ہی سب کچھ بیچنے گیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان محسن کُش ہے، اس کی اقتدار اور دولت کی ہوس کی کوئی حد نہیں ہے، عمران خان صبح و شام اپنے محسنوں پر لعن طعن کرتا ہے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ ان کے محسن ہیں لیکن وہ ان کو بھی گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو 4 سال سمجھانے کی کوشش کی لیکن دولت کی ہوس اور اقتدار سے محبت اسے سیدھے راستے پر نہ لاسکی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان ایک تجربہ تھا، اس تجربے کو کامیاب کرنے کی بڑی تگ و دو کی گئی لیکن اب حالات اس کی گواہی بن گئے ہیں کہ یہ تجربہ غلط تھا۔ مرشد زلفی بخاری کے ذریعے گھڑیاں بیچ رہا تھا، انہوں نے اسے کاروبار بنایا ہوا تھا کہ عمران خان کے استعمال کی نہیں اس لئے انہیں بیچ دو۔ (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے بیرن ملک سے ملنے والے کئی تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر ہی نہیں کئے، 6 ارب کے زیورات ڈیڑھ کروڑ میں خریدے ہیں، ہم پر ڈکیتوں کو مسلط کیا گیا، ہماری نوجوان نسل کو بھٹکا دیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان جیب کترا ہے، اس نے بنی گالہ کا گھر پہلی بیوی نے دیا، ہیلی کاپٹر پنجاب حکومت کا استعمال کرتا ہے، جہاز خیبر پختونخوا حکومت استعمال ہوتا ہے۔ روٹی کہیں اور سے کھائی۔ عمران خان ہر روز بے عزت ہوتے ہیں، کوئی اور ہوتا تو ڈوب کر مر جاتا۔ رہنما (ن) نے کہا کہ عمران خان سے کچھ بعید نہیں، مرشد بھی یہ بات نوٹ کرلے کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جنرل باجوہ کو توسیع دے کر غلطی کی، روس کا دورہ کرکے غلطی کی، مستقبل میں وہ کہیں گے کہ ساری بے ایمانی مرشد نے کی، میں نے شادی کرکے بھی غلطی کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے لوگ گرفتار ہوتے ہیں تو وہ 2 دن میں وہیل چیئر پر آکر رونے لگتے ہیں، 2 ،2 دن جیل میں رہنے والے چپ بیٹھے ہیں، ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔ ہم جھنگ میں قید تھے اور عمران خان ڈیرہ غازی خان میں 4 دن قید تھے اور وہآں روتے رہتے ےجئ، ان کے گھر پولیس آئی تو ننگے پیر 8 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
https://www.samaa.tv/news/40012223/imran-khan

Gusty winds batter in Karachi

The gusty winds have blanketed Karachi under the influence of a northeasterly weather system. On Sunday, the winds are blowing in the city from the northeasterly at 18kph, according to the Pakistan Meteorological Department. However, the minimum temperature in Karachi will likely drop to 16 degrees Celsius. Cold winds, on the other hand, could cause the temperatures down in Sindh as Balochistan’s temperature dropped by -3 degrees Celsius. Meanwhile, the Met Office has forecast rain and thunderstorm in the upper and central parts of the country. More snowfall has been forecast in Murree, Galiyat, Nathia Gali, Naran, Kaghan, Dir, Swat, Shangla, Buner, Neelum Valley, Bagh, Haveli, Astore and Hunza in upcoming days.
https://www.samaaenglish.tv/news/40023116/pakistan-gusty-winds-batter-in-karachi

Gusty winds batter in Karachi

The strong gusty winds have blanketed Karachi under the influence of a northeasterly weather system. On Sunday, the winds are blowing in the city from the northeasterly at 18kph, according to the Pakistan Meteorological Department. However, the minimum temperature in Karachi will likely drop to 16 degrees Celsius. Cold winds, on the other hand, could cause the temperatures down in Sindh as Balochistan’s temperature dropped by -3 degrees Celsius. Meanwhile, the Met Office has forecast rain and thunderstorm in the upper and central parts of the country. More snowfall has been forecast in Murree, Galiyat, Nathia Gali, Naran, Kaghan, Dir, Swat, Shangla, Buner, Neelum Valley, Bagh, Haveli, Astore and Hunza in upcoming days.
https://www.samaaenglish.tv/news/40023116/pakistan-gusty-winds-batter-in-karachi

کراچی والے ہوشیار! کوئٹہ میں موسم ابر آلود، بارش اور برفباری کا امکان

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 سینٹی گریڈ جبکہ قلات اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ کوئٹہ میں موسم ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے، زیارت اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔ مشیر داخلہ بلوچستان میرضیا لانگو نے ممکنہ برفباری اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کررکھا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ دوسری جانب ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سے کراچی میں بھی سرد واہئیں چلنے لگی ہیں
https://www.samaa.tv/news/40012221/careful-people-of-karachi-cloudy-weather-rain-and-snowfall-in-quetta

Pakistan require 355 for victory against England in second Test

Pakistan started positively to reach 64 without loss at lunch Sunday on the third day of the second Test against England in Multan after being set a daunting target of 355 for victory. Batting with confidence and grit, openers Abdullah Shafique and Mohammad Rizwan were at the crease on 34 and 28 respectively, with the home team needing another 291 with five sessions remaining to level the three-match series. No team has ever successfully chased more than 314 in Pakistan, a target reached by the home team against Australia in Karachi in 1994. Earlier, spinner Abrar Ahmed took 11 wickets for 234 across the two innings – the second best by a bowler on debut for Pakistan, behind Mohammad Zahid’s 11-130 against New Zealand in Rawalpindi 26 years ago. Harry Brook top-scored with 108 in England’s 275 all out. Brook smashed spinner Mohammad Nawaz for his 14th boundary to complete his second century of the series, having notched 153 runs in the first Test. He also struck a six before being caught off spinner Zahid Mahmood, who took 3-52. England resumed at 202-5 and added 73 runs before folding an hour before lunch. Ben Stokes made 41 and added 101 for the sixth wicket with Brook before England lost their last five wickets for just 19 runs. Ahmed’s second innings figures were 4-120. England won the first Test by 74 runs in Rawalpindi. England, on their first Test tour of Pakistan for 17 years, lead the three-match series 1-0 after winning the first match by 74 runs.
https://www.samaaenglish.tv/news/40023109/sports-pakistan-require-355-for-victory-against-england-in-second-test

Saturday 10 December 2022

Rana Sanaullah acquitted in 15kg drugs case

Federal Interior Minister Rana Sanaullah on Saturday was acquitted in 15 kilograms heroin smuggling case of 2019. This was directed on Saturday by the Special Court for Control of Narcotics Substances (CNS). During Saturday’s hearing of a petition filed by Rana Sanaullah to quash the case, the court reviewed the sworn testimony submitted by two witnesses in the case, Anti-Narcotics Force (ANF) Inspector Hassan Azam and Assistant Director Imtiaz Cheema. During proceedings, Cheema told the court that no drugs were recovered in his presence. For his part, Azam said they were not even present on the site when the drugs were recovered. They added that they were pressured into building the case. This weakened the prosecution’s case. The court then summoned the ANF lawyer and asked if they had any objection to acquitting Sanaullah. When they responded in the negative, the case was dismissed. Truth has won today Speaking to SAMAA TV after his acquittal, Rana Sanaullah said that truth had won today. “It is a day of torment for those who built fake cases and those involved in vidictive prosecution of political opponents,” he said. Sanaullah added that whenever they met the witnesses, they always used to tell their legal team that whenever they are called to appear before court, they will tell the truth. Asked where does he belive the pressure came for the officers to lodge a fake case against him, Sanaullah said that the pressure came from former prime minister Imran Khan and his head of Assets Recovery Unit (ARU) Shehzad Akbar. “And we now have witnesses who testify that they tried to plant evidence in my room in the Parliament lodges,” he said. Inquired if he would prosecute those who lodged a fake case against him and had him arrested, he said that those who built the case were primarily government officers who were only following orders so there was no point persecuting them. However, he said that those who gave the orders need to think what they are doing.
https://www.samaaenglish.tv/news/40023062/pakistan-rana-sanaullah-acquitted-in-15kg-drugs-case

رانا ثناء اللہ منشیات اسمگلنگ کیس سے بری

عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو بری کردیا۔ لاہور میں انسداد منشیات عدالت ميں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اے این ایف کے دو گواہ عدالت کے روبرو اپنے سامنے منشيات برآمد ہونے کے بیان سے منحرف ہوگئے۔
https://www.samaa.tv/news/40012171/rana-sanaullah-acquitted-in-drug-trafficking-case

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے قتل

تاجہ زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےانعام اللہ جاں بحق ہو گئے۔ خیبرپختون خوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تاجہ زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ جاں کو قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا، جب کہ مقتول کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام بنوں میں تعینات تھے، اور ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے، اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں۔
https://www.samaa.tv/news/40012170/

شہری لٹتے رہے اور سربراہ لاہور پولیس عہدہ بچاتے رہے

سربراہ لاہور پولیس نومبر میں عہدہ بچاتے رہے، شہری ڈاکوئوں اورجرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں لٹتے رہے۔ وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو 4 نومبر کو معطل کردیا تھا، تاہم انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا اور اپنی نوکری بچانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نومبر میں اپنا عہدہ بچانے میں مصروف رہے جب کہ شہری ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر رہے اور اپنا مال و اسباب لٹواتے رہے۔ لاہور میں گزشتہ ماہ نومبر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں نے ریکارڈ توڑ دیئے اورگزشتہ سال نومبر کی نسبت شہر میں 90 اعشایہ 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں 108 اعشاریہ 86 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں رواں سال نومبر کے ایک ماہ میں ڈکیتی اور رابری کی ریکارڈ 1 ہزار 158 وارداتیں ہوئیں، پرس اور موبائل سنیچنگ کی 896 وارداتیں ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ڈکیتی رابری کے 609 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جب کہ پرس و موبائل چھیننے کے 429 واقعات رپورٹ ہوئے۔
https://www.samaa.tv/news/40012168/

Friday 9 December 2022

Debutant Abrar turns spin wizard, takes 7 to restrict England on 281

Pakistan was able to withstand an early attack from England in the second Test due to the performance of mystery spinner Abrar Ahmed, who took seven wickets and shook up the top order. England captain Ben Stokes won the toss and chose to bat against Pakistan in the second Test at Multan Cricket Stadium on Friday. The match is being played in Multan after 16 years. Abrar Ahmed, Mohammad Nawaz, and Faheem Ashraf have been brought into the side, while Haris Rauf, Azhar Ali, and Naseem Shah have been taken out of the lineup. PLAYING XIs Pakistan - Imam-ul-Haq, Abdullah Shafique, Babar Azam (C), Saud Shakeel, Mohammad Rizwan (WK), Agha Salman, Mohammad Nawaz (In for Mohammad Nawaz), Faheem Ashraf (In for Naseem Shah), Zahid Mahmood, Mohammad Ali, Abrar Ahmed (In for Haris Rauf) (On his Debut). England - Zak Crawley, Ben Duckett, Ollie Pope (WK), Joe Root, Harry Brook, Ben Stokes (C), Will Jacks, Ollie Robinson, Mark Wood (In for Liam Livingstone), Jack Leach, James Anderson.
https://www.samaaenglish.tv/news/40022985/sports-debutant-abrar-turns-spin-wizard-takes-7-to-restrict-england-on-281

بیورو کریٹ ہو یا جنرل، شناختی کارڈ کے تعارف سے سب برابر ہونے چاہیئے، فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ادارہ آئینی حد میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا تو اُسے ہم سیلوٹ کریں گے۔ کوئٹہ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج میرا ادارہ ہے، اور میں نہیں چاہتا کہ کوئی سیاستدان خود کو فوج کے مدمقابل کھڑا کرے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ادارہ اپنی آئینی حد میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اُسے ہم سیلوٹ کریں گے۔ آپ نے فروری میں غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پچھلے 70 برسوں میں جو کچھ ہوا اُس کی وجہ سے ملک آج کمزور ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کوئی کتنا ہی بڑا بیوروکریٹ ہو یا جنرل، شناختی کارڈ کے تعارف سے تمام شہری برابرہونےچاہیئے۔
https://www.samaa.tv/news/40012114/

Supreme Court greenlights Reko Diq gold, copper mining deal

After completing nearly a dozen and half hearings, the Supreme Court (SC) on Friday opined that provinces can alter laws related to mineral resources and said that the Reko Diq copper and gold mining deal did not violate its 2013 decision. The five-member bench of the top court, headed by Chief Justice of Pakistan (CJP) Umar Ata Bandial rendered its opinion on the Reko Diq agreement. The top court gave the ruling on a reference sent by President Arif Alvi under Article 186 of the Constitution in the Reko Diq Project on the advice of Prime Minister Shehbaz Sharif. The president sought the apex court’s opinion whether a new deal on the Reko Diq project was legally safe under the Constitution of Pakistan and international arbitration. Reko Diq is one of the world’s largest undeveloped copper-gold mines. The project is being restarted after remaining on hold since 2011. The court said that the Constitution ensures disposal of public assets under due process only. Although Pakistan has been slapped a whooping fine of $9 billion in the Reko Diq case, the court had observed that the federal government abided by the constitution and the law. Therefore, the federal and provincial governments had signed an agreement after taking the opinion of the legal experts, said the top court. Moreover, the court added that Khyber Pakhtunkhwa and Sindh enacted laws regarding mineral resources. Remarking on the agreement, the court said that it did not violate the top court’s decision of 2013.
https://www.samaaenglish.tv/news/40023005/money-supreme-court-greenlights-reko-diq-gold-copper-mining-deal

Supreme Court greenlights Reko Diq gold, copper mining deal

After completing nearly a dozen and half hearings, the Supreme Court (SC) on Friday opined that provinces can alter laws related to mineral resources and said that the Reko Diq 2013 agreement did not violate its decision. The five-member bench of the top court, headed by Chief Justice of Pakistan (CJP) Umar Ata Bandial rendered its opinion on the Reko Diq agreement. The court mentioned that the constitution ensures disposal of public assets under due process only. Although Pakistan has been slapped a whooping fine of 9 billion in the Reko Diq case, the court had observed that the federal government abided by the constitution and the law. Therefore, the federal and provincial governments had signed an agreement after taking the opinion of the legal experts, said the top court. Moreover, the court added that Khyber Pakhtunkhwa and Sindh enacted laws regarding mineral resources. Remarking on the agreement, the court said that it did not violate the top court’s decision of 2013.
https://www.samaaenglish.tv/news/40023005/money-supreme-court-greenlights-reko-diq-gold-copper-mining-deal

نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب قانون میں نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے۔ اینٹی کرپشن ڈے پر ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملک تباہ ہوتا ہے، غریب اور امیر ممالک کے فاصلوں کی وجہ کرپشن ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر سال 1700 ارب ڈالر آف شور اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ممالک جاتے ہیں، اشرافیہ کی کرپشن سے ملک غریب ہو جاتے ہیں، اور کرنسی کمزور ہونے سے ملک میں غربت آتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ غریب ممالک وائٹ کالر کرائم پکڑنے کے لیے طریقہ کار نہیں ہوتا، پاکستان میں نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے۔
https://www.samaa.tv/news/40012111/

Thursday 8 December 2022

Audio leaks: Bushra Bibi tells Zulfi Bukhari to sell Toshakhana watches

The latest alleged audio leak containing a conversation between PTI leader Zulfi Bukhari and Bushra Bibi—wife of PTI chief Imran Khan—has unveiled the talk over the Toshakhana gifts-selling saga. More to follow…
https://www.samaaenglish.tv/news/40022943/pakistan-audio-leaks-bushra-bibi-tells-zulfi-bukhari-to-sell-toshakhana-watches

بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔ سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔ مبینہ آڈیو میں زلفی بخاری بشری بی بی کو مرشد کہتے ہوئے سلام کہتے ہیں۔ جس پر بشریٰ بی بی انہیں سلام کا جواب دے کر حال پوچھتی ہیں تو زلفی بخاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں۔ بشریٰ بی بی مبینہ طور پر ذلفی بخاری سے کہتی ہیں خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، تاکہ آپ انہیں بیچ دیں، وہ گھڑیاں خان صاحب کے زیر استعمال نہیں۔ دوسری جانب ذلفی بخاری اپنی مبینہ آڈیو میں بول رہے ہیں کہ جی ضرور مرشد، میں کردوں گا۔ بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو اس سے قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔ مبینہ آڈیو ٹیپ میں بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے لوگ ميرے، خان صاحب اور میرے ساتھ جو بچی ہے فرح کیخلاف بوليں گے، آپ نے ہمارے خلاف ساری خبروں کو غداری کیساتھ لنک کردينا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ کو مزید ہدایت دیں کہ آپ نے سوشل ميڈيا پر خط کا معاملہ اٹھانا ہے کہ خط ٹھيک ہے، روس کا معاملہ اٹھانا ہے، ٹرينڈ بنا دينا ہے۔ بشریٰ بی بی نے یہ بھی کہا تھا کہ ميرے اور فرح کے بارے ميں انہوں نے بہت گند پھیلانا ہے، اس کو بھی آپ نے لنک کرنا ہے کہ يہ غداری کون کر رہا ہے، ہمیں پتہ ہے کہ یہ سب اپنے آپ کو بچانے کیلئے غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ يہ پکڑنا چاہ رہے کہ خان صاحب (عمران خان) ہر چيز سے کيسے نکل رہے ہيں، يہ صرف آپ کو بتارہی ہوں کسی کو بتانا نہيں ہے۔
https://www.samaa.tv/news/40012044/

پہلا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم سے غلطیاں ہوئیں، بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعطم نے کہا ہے کہ پہلا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم سے غلطیاں ہوئیں۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعطم نے کہا کہ کوشش ہوگی دوسرامیچ جیت کرسیریز برابر کریں، دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہم گیم پلان کے ساتھ کھیلیں گے، میچ اور کنڈیشنزدیکھ کرٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ صورتحال کے حساب سے کھیلیں، ہم اپنے فاسٹ بولرزکے کمبی نیشن پرفوکس کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ اظہرعلی سینئرکھلاڑی ہیں میں یہاں بیٹھ کر ان کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔
https://www.samaa.tv/news/40012043/babar-azam-press-confrence-in-multan

حکومت کی پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے حکومت اور تحریک انساف کے درمیان بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کردی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسمبلی توڑنے کے معاملات پر عمران خان کو مشکلات ہیں۔ فہد حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور رابطے چل رہے ہیں، صدر اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے، عمران خان کہتے ہیں پہلے الیکشن کی تاریخ دیں پھربات کرتے ہیں یہ ممکن نہیں۔ وازیر اعظم کے معاوف خصوصی نے کہا کہ کوششیں یہ ہیں تمام معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیےجائیں، تمام جماعتوں کو مل کر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، مجھے امید ہے کہ حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔ صدر مملکت کو آرمی چیف سے امید اس موقع پر الیکشن کمیشن کے نمائندے ہارون شنواری نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات الیکشن کمیشن پر لگتے ہیں، الیکشن والےدن لوگ چھٹی اور پکنک مناتے ہیں، اسلام آبادسمیت بڑے شہروں میں ووٹ ڈالنے والوں میں مرد 76 اور خواتین 26 فیصد ہوتی ہیں۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی میں نشر ہونے والے انٹرویو میں صدر مملکت نے سیاستدانوں کے درمیان بھی اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے پر زور دیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگئی ہے، مارشل لا نہیں لگ سکتا۔ عمران خان نے جنرل باجوہ سے متعلق ڈبل گیم کی بات اپنے تجربے کی بنیاد پرکہی ہوگی۔
https://www.samaa.tv/news/40012042/confirmation-of-governments-backdoor-contacts-with-pti

سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک پر فوری پابندی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کرنے کا بڑا حکم جاری کردیا ہے۔ کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے بہتات اور اس کے باعث حادثات پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم سامنے آیا ہے، عدالت نے شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کو روکا جائے، اور ان اوقات میں شہرمیں داخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں پر جرمانہ نہیں بلکہ انہیں بند کیا جائے۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ رکاوٹ ڈالنے اور عدم تعاون کرنےوالےاداروں کےبارےمیں آگاہ کریں، جب کہ ہوٹرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے چاہے وہ ایم این اے یا ایم پی ایز کی ہوں۔
https://www.samaa.tv/news/40012041/ban-on-heavy-vehicles-in-karachi

Wednesday 7 December 2022

ارشد شریف از خود نوٹس ؛ کل تک نئی جےآئی ٹی تشکیل دینے کا حکم

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔ چيف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی ميں 5 رکنی بينچ ارشد شریف از خود نوٹس کی سماعت کررہا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکریٹری خارجہ نے رپورٹ جمع کرادی ہے، پاکستانی سفارتخانے نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو مکمل سہولیات فراہم کیں، کینیا میں ہائی کمیشن متعلقہ حکام کے ساتھ رابطےمیں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو رات ایک بجے رپورٹ فراہم کی گئی ہے،ارشد شریف کی والدہ کا مؤقف بھی سنیں گے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والےکون ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے کینیا کے پولیس اہلکار ہیں۔ جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا کہ فائرنگ کرنے والوں نے ٹیم کو کیا بتایا یہ رپورٹ میں نہیں لکھا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ نے حکومت کی قائم کردہ جےآئی ٹی پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کل تک نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی میں ایسا افسر نہیں چاہتے جو ان کے ماتحت ہو جن کا نام آرہا ہے، ارشد شریف کے ساتھ جو ہوا اس پر بہت افسردہ ہیں، یہ سنجیدہ معاملہ ہے، تنبيہ کررہا ہوں حکومت بھی سنجیدگی سے لے۔ دوران سماعت ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ مجھے صرف اپنے بیٹے کے لئے انصاف چاہیے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے ارشد شریف کی والدہ سے مخاطب ہوکر ریمارکس دیئے آپ کو تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانا ہوگا، جس پر ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ پہلے بھی تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروا چکی ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس شروع ہی خرم اور وقار سے ہوتا ہے، ارشد شریف کی والدہ نے کئی لوگوں کے نام دیے ہیں، حکومت قانون کے مطابق تمام زاویوں سے تفتیش کرے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ فوجداری مقدمہ ہے اس لیےعدالت نے کميشن قائم نہیں کیا، اسپیشل جےآئی ٹی کی تشکیل کاکل تک انتظار کرلیتےہیں، وزارت خارجہ سےکیامعاونت چاہیے وہ بھی بتائی جائے، وزارت خارجہ دیگر دوست ممالک کا اثر و رسوخ بھی استعمال کرے۔
https://www.samaa.tv/news/40011984/arshad-sharif-suimoto-order-to-form-new-jit-by-tomorrow