Tuesday 22 November 2022

عمران خان نے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کیلئے اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک درخواست واپس لے کر دوسری دائر کر دی۔ جلسے کیلئے عمران خان نے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اتارنے کی بھی اجازت مانگ لی۔ تحریک انصاف نے یوٹرن کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک درخواست واپس لیتے ہوئے آج بروز منگل 22 نومبر کو دوسری درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے مارچ کے اختتام پر جلسے اور دھرنے کے حوالے سے نئی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چھبیس نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے اور عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو احکامات جاری کئے جائیں کہ وہ کارکنوں کو ہراساں نہ کرے۔ اس سے قبل تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دھرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست واپس لے لی تھی، عدالت نے اسی بنیاد پر متوقع دھرنے کیخلاف تاجروں کی درخواست بھی نمٹا دی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نےدرخواستیں نمٹاتےہوئے ریمارکس دیئے کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں، کنٹینرز لگانا مسئلے کا حل نہیں، انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اپنائے، ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، اگر راولپنڈی میں کچھ ہو پھر بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔
https://www.samaa.tv/news/40011244/

No comments:

Post a Comment