Friday 25 November 2022

عارف علوی صدرنہیں کارکن کا کردارادا کر رہے ہیں،شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو اپنے حلف اور عہدے کا احترام کرنا چاہیے تھا، چار سال سےعارف علوی صدر نہیں بلکہ عمران خان کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایوان میں جمعہ 25 نومبر کو اظہار خیال کے دوران سینیٹر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے سی جے سی ایس سی اور آرمی چیف تقرری سینیارٹی اور میرٹ پر کی گئی۔ صدر عارف علوی اسلام آباد سے لاہور پارٹی چیئرمین سے مشاورت کیلئے گئے۔ صدرِ مملکت پر تنقید کرتے ہوئے پی پی سینیٹر نے کہا کہ عمران خان کا آرمی چیف کی تقرری میں کوئی آئینی کردار نہیں تھا، صدرعارف علوی کو اپنے حلف اور عہدے کا احترام کرنا چاہیے تھا، صدر کو پارٹی کارکن کی طرح عمران خان سے مشاورت کیلئے نہیں جانا چاہیے تھا، چار سال سے عارف علوی صدر نہیں عمران خان کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی وجہ سے وہ پہلے بھی آئین کی خلاف ورزی کر چکے ہیں، عمران خان خود کو ملک کا وزیراعظم اور حرف آخر سمجھنا بند کریں۔ سابق صدر کی مثال دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ عدالت کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو پارٹی کارکنان سے ملنے سے بھی منع کیا جاتا تھا اور یہاں صدر اپنے چیئرمین سے مشاورت کرنے لاہور روانہ ہوگئے، صدر علوی اور عمران خان نے ایک حساس اور آئینی معاملے پر بھی سیاسی مداخلت کرنے کی کوشش کی، ان کی انا اور ذاتی بیانیے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہو چکا ہے۔
https://www.samaa.tv/news/40011398/

No comments:

Post a Comment